مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 2018ء میں کھیلا گیا کھیل سانحہ مشرقی پاکستان سے کم نہ تھا۔
رہنما ن لیگ اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان میں ملکی جغرافیہ توڑا، سانحہ2018ء نے معاشی مستقبل تباہ کیا، قوم سانحہ 2018ء کی سازش کے کرداروں کا احتساب چاہتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ وہ کردار بتائیں کہ انہوں نے سی پیک اور معاشی ترقی کے سفر کو کیوں روکا؟ کراچی سٹاک مارکیٹ 75 ہزار پوائنٹ کی حد عبور کر چکی ہے، کراچی سٹاک ایکسچینج کا رحجان بتا رہا ہے سرمایہ کار حکومت پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔



