چینی بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ 2.3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ 2.3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ٹویٹر پر بیان میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ چین سے آئندہ ایک دو روز میں 2.3 ارب ڈالر موصول ہونے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس سہولت پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔