اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھجوایا جا رہاہے۔ہنگامی امدادی سامان میں خوراک، خوراک، خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا وزیراعظم کی ہدایت پر ‘این ڈی ایم اے’ نے دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امدادی سامان کا انتظام کیا۔وزیراعظم نے بدھ کو افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر امداد بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔
Load/Hide Comments



