نیب 22سالوں میں سوائے نوازشریف کے کسی کو سزانہیں دلواپائی، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ خود ساختہ صادق و امین خود نیب قوانین میں ترمیم کا کہا کر تے تھے، عمران خان یوٹرورلڈچیمپئن ہیں، سیاسی حریفوں کو بغیر ثبوت جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ نیب 22سالوں میں سوائے نوازشریف کے کسی کو سزانہیں دلواپائی۔ ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے رہنماؤں احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا خود ساختہ صادق و امین نیب قوانین میں خود ترمیم کا کہا کرتے تھے۔ عمران خان یوٹرن لینے کے ورلڈ چیمپئن ہیں عمران خان کو خودیاد نہیں رہتا کہ دو دن پہلے کیا بیان دیا تھا وہ سیاسی حریفوں کو بغیر ثبوت جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔کرپشن پر لیکچر دینے والوں کے دور میں مافیاز کو فری ہینڈ دیا گیا عمران خان کے دورحکومت میں کرپشن انڈیکس بلندیوں پرپہنچا نیب قوانین میں ترمیم کر کے خود کو اوراپنی کابینہ کو این آراودے کر گئے۔ انہوں نے کہا عمران خان اور شہزاد اکبر ایک روپیہ کی کرپشن ثابت نہیں کرپائے عمران خان نے سیاسی مخالفین کو گرفتارکرانے کیلئے نیب کو استعمال کیاسوشل میڈیا ٹرینڈزبناکراپنی حکومت چلائی۔ نواز شریف کے دورحکومت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن تھا ہم محنت سے ملک کو دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن کررہے ہیں سابق حکومت شہبازشریف کیخلاف کرپشن کا ایک روپیہ ثابت نہیں کرپائی۔ انہوں نے کہا عمران خان نے سی پیک منصوبوں کو تباہ کردیا، سیاست اور اخلاقیات کا بیڑہ غرق کردیا عمران خان شرم کی بجائے الزام تراشی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کی ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک بدزبانی کرنے والے لوگ ہیں موجودہ حکومت احتساب پر یقین رکھتی ہے ہم کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا نیب قوانین میں عمران خان آرڈیننس کے ذریعے خود ترامیم کرکے گئے۔ خان کی ناکام سیاست کا باب ختم ہوچکا ہے۔ ان کے دور میں تاریخی منظم کرپشن ہوئی۔ انہوں نے کہا برطانیہ سے ملنے والا 50ارب روپیہ منی لانڈرنگ کرنے والے کو واپس کردیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا نیب کو ہمیشہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ہے نیب نے 22سالوں میں سوائے نوازشریف کے کسی کو سزانہیں دلواپائی۔ عمران خان نے 4سال نیب کو اپنے قبضے میں رکھا نیب نے شہباز شریف کو 18 ماہ بغیر مقدمات کے جیل میں رکھا نیب نے گواہوں پر دباؤ ڈالا ،جھوٹے بیانات عدالتوں میں دلوائے۔ انہوں نے کہا ہم انتقام کی سیاست نہیں چاہتے عمران خان بتائیں کہ ان کیاخراجات کیسے چل رہے ہیں عمران خان تنقید کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ سے بھاگ گئے،شاہدخاقان عباسی نے کہا ملک کو تباہ کرنے والے آہستہ آہستہ ملک سے فرارہورہ ہے –