سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان متوقع،سفارتی ذرائع

اسلام آباد(آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے،سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے سفارتی اور اعلی حکومتی حکام دورے کی حتمی تاریخ پر مشاورت کررہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف دورے کے حوالے سے تمام انتظامی امور کی خود نگرانی کرینگے،سعودی ولی عہد کے دورے کے اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہونگے،سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد کا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،سعودی ولی عہد نے 2019 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔