پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (آن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ماہر ماحولیات نے پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں 11 مئی تک گرمی کا زور برقرار رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع صاف اور تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم ہے، لاہور کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں باہر کم نکلنے، سایہ دار جگہوں پر رہنے اور پانی زیادہ پینے کی ہدایت کرتے ہوئے کی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق رواں سال غیر معمولی مون سون بارشوں کا بھی امکان ہے۔مئی کے تیسرے ہفتے سے پنجاب میں آندھی اور بارشیں شروع ہوں گی۔