پنجاب حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی فیصلہ نہیں ہوا:عظمی بخاری

لاہور (آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی، لیکن کتنی گندم خریدی جائے گی، اس پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا،ایپ کے ذریعے گندم کی فروخت کی پیشکش کرنے والے 4 لاکھ کسانوں میں سے 1 لاکھ 20 ہزار کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ روایتی طور پر بھی حکومت گندم مئی میں خریدتی ہے لیکن اس بار تاخیر کی وجہ پہلے سے اسٹاک کی موجودگی اور نئی فصل کی گندم میں موجود نمی بھی ہے۔