اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے افغانستان میں زلزلے اور سیلابی صورتحال سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی حکومت، عوام افغان صوبہ پکتیکا اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے تباہی پر غم زدہ ہیں،پاکستانی عوام مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان نے کہا یقین ہے برادر افغان عوام اپنے عزم سے قدرتی آفت کے اثرات پر قابو پا لیں گے، پاکستانی حکام اور ادارے افغانستان کو مطلوبہ امداد کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں-
Load/Hide Comments



