شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ،بال بال بچ گئے

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی تاہم وہ بال بال بچ گئے۔پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے سنی اتحاد کونسل کے بطور رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں شیرافضل مروت اور ان کے ساتھی معجزاتی طور پر حادثہ میں محفوظ رہے، ان کی گاڑی کو حادثہ صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد واپسی کے دوران پیش آیاجہاں گاڑی الٹ گئی تاہم شیر افضل مروت اس حادثے میں بال بال بچ گئے.