دو سو کلینک آن ویلز 2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی، مریم نواز

لاہور (آن لائن) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی۔ گھر پر ادویات ڈیلیور کرنے کا پراجیکٹ نواز اور شہباز شریف نے شروع کیا ہوا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھر پر ادویات ڈیلیور کرنے کا پراجیکٹ نواز اور شہباز شریف نے شروع کیا،اس میں ہیپاٹائٹس، دل کے مریض اور ٹی بی کے مریضوں کو دوائیاں گھروں پر ڈیلیور کی جاتی تھی۔ مگر افسوس کہ پچھلے ادوار میں اس سہولت کو بڑھانے کے بجائے اس منصوبے کو ختم کردیا گیا، لوگ مفت ادوایات سے محروم ہوگئے، گھر پر ڈیلیووی خواب و خیال بن گئی تھی، تاہم ہم نے اس کو ری لانچ کیا اور اس کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلیوری کے لیے جانے والے بچوں نے پروٹیکٹو گیئرز پہنے ہوئے ہیں، مجھے خوشی ہوئی ان کو دیکھ کے، میں خود بھی چند گھروں میں ادویات لے کر جاؤں گی، دو ماہ کا اسٹاک گھر پر ڈیلیور کیا جائے گا اور دو ماہ بعد مریضوں کا دوبارہ معائنہ ہوگا اور اگر دوائیاں دوبارہ شروع کرنی ہوں گی تو پھر اس کا اسٹاک لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نواز اور شہباز شریف کی رہنمائی میں چلنے کی کوشش کر رہی ہوں، میں پورے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو شاباش دیتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ 5 سال کے بعد ہم جب پنجاب چھوڑ کر جائیں گے تو یہاں کوئی بھی علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، ہم نے 32 فیلڈ ہسپتالوں کو بھی میدان میں اتار دیا، یہ منی ہسپتال ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم آنے والے دنوں میں 200 کے قریب کلینکس آن وہیلز لانچ کریں گے شہری علاقوں میں، ہم لاہور میں پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر بنا رہے ہیں، ایک سال کے اندر اس کا آؤٹ ڈور شروع کر دینا چاہیے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت اچھے منصوبے لاتی ہے لیکن اس کے بعد فتنے لے آتے ہیں یہاں پر ملک آگے جانے کے بجائے کئی دہائی پیچھے چلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قوم کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہوتی ہے جب مسلم لیگ (ن) کی سیاست ختم کی جاتی ہے، کوئی بھی وزارت اٹھا کر دیکھ لیں، وہاں کے جو حالات ہیں ہمیں وہاں دوبارہ سے کام شروع کرنا پڑے گا.