تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 36 ہزار300 کیوسک اور اخراج 5 ہزارکیوسک

اسلام آباد (آن لائن) تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 36 ہزار300 کیوسک اور اخراج 5 ہزارکیوسک، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 79 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 73 ہزار 900 اوراخراج 80 ہزار کیوسک ہے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد28 ہزار300 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 100 کیوسک ہے نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 70 ہزار کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا کا مزید کہنا تھا کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 15 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ ہے منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 23 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ ہے چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ32 ہزار ایکڑفٹ ہے تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 41 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ ہے نوشہرہ پر دریائے کابل اور منگلا پردریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کیاوسط بہاؤپر مشتمل ہیں۔