ضلع دیامر میں شاہراہ قراقرم پر مسافروں کی بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا، امیر مقام

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ ضلع دیامر میں شاہراہ قراقرم پر مسافروں کی بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے رابطہ کیا ہے، متعلقہ حکام کو فوری امدادی سرگرمیوں کی بھی ہدایت کردی ہے۔بس حادثے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی ہے.