سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کے دوران عدم پیشی پر قاسم سوری کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔جمعرات کوجاری کیے گئے حکم نامے میں کہاگیاہے کہ قاسم سوری کے بھائی کے مطابق وہ روپوش ہیں،قاسم سوری کو دوسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔اس دوران عدالت کوبتایاگیاکہ قاسم سوری کے ایڈریس پر نوٹس بھیجا گیا جو انکے بھائی نے وصول کیا،بھائی نے بتایا کہ قاسم سوری روپوش ہیں،اس پرچیف جسٹس نے کہاکہ قاسم سوری کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیتے ہیں،چیف جسٹس نے دوبارہ نوٹس جاری کرنے پر آپکو اعتراض تو نہیں، وکیل نعیم بخاری سے پوچھاتونعیم بخآری نے کہاکہ قاسم سوری کو دوبارہ نوٹس کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت نے حکم امتناع پر ڈپٹی اسپیکر رہنے اور تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ دینے پر قاسم سوری کو طلب کر رکھا ہے۔