لاہور(آن لائن)دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج (جمعرات) کوکیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔پاکستان ٹیم 10، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچز 22،25،28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رف اسکواڈ میں جگہ بنائیں گے، وہ کندھے کہ انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان خان کو بھی مزید موقع دیے جانے کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



