اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف اعلی سطح کے سعودی وفدکے دورہ پاکستان کے باعث او آئی سی سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے
بنجول(آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلامی سربراہی اجلاس کے لیے گیمبیا کے شہر بنجول پہنچ گئے،گیمبیا کے وزیر پیٹرولیم و توانائی نینی جوارا نے ائیر پورٹ پر انکا استقبال کیا،سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی اور سینیگال میں پاکستان کی سفیر صائمہ میمونہ سید بھی اس موقع پر موجود تھے، نائب وزیر اعظم وزراء خارجہ کونسل اور سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اگلے تین روز میں اعلیٰ سطح کا سعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان آئے گا، سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہ پاکستان کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے گیمبیا جانے کا پروگرام کینسل کر دیا۔۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار دو اور تین مئی کو پہلے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بعدازں ڈپٹی وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار چار اور پانچ مئی کو او آئی سی سربراہان مملکت اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ او ائی سی وزراء خارجہ اجلاس میں او آئی سی اجلاس کے حوالے سے ایجنڈا اور ممکنہ نتائج کو حتمی شکل دی جائے گی،اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ غزہ میں جاری نسل کشی پر پاکستان کی جانب سے مضبوط مؤقف پیش کریں گے۔ اسحاق ڈار مقبوضہ جموں و کشمیر اسلاموفوبیا کے بڑھتے مسائل اور مسلم امہ کے اتحاد پر مؤقف پیش کریں گے۔ اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر بھی بات کریں گے.