شہید ذوالفعقار علی بھٹو نے مزدوروں کو ایک منفرد مقام دلوایا،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے شہید ذوالفعقار علی بھٹو نے مزدوروں کو ایک منفرد مقام دلوایا۔ پی پی جب بھی اقتدار میں آئی مزدور کے حقوق کے لئے کام کیا۔ مزدوروں کے حقوق کی پاسداری بہت ضروری ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے شہید ذوالفعقار علی بھٹو نے مزدوروں کو بھی ووٹ حق دلوایا۔ انہوں نے نعرہ لگایا تمام لوگوں کو ووٹ دینے کا برابر کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کی پاسداری بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اس نے مزدور کا کھل کرساتھ دیا۔ اپنے دور میں لاکھوں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ والے ملازمین کو مستقل کیا ۔ اور اس پر ہمیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا یہ سننے کو ملا کہ ہم ووٹ کے لئے یہ سب کر رہے ہیں حالانکہ ہم بھٹو کی سنت پوری کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا تنقید کرنے والوں نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کی راہ میں روڑے ا ٹکائے۔ میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے تاکہ مزدو ر کے حقوق کے لئے کام نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے کمزور ہونے کی وجہ سے مزدور کے حقوق مانند پڑ گئے۔ کسی بھی ملک کی خوشحالی کا اندازہ اس ملک کے مزدورطبقے کی حالت زار سے لگا یا جاتا ہے۔ مزدور کو اپنی طاقت کا اندازہ ہونا چاہیے اگر پندرہ ہزاراپنے حقوق کے لئے نکل پڑیں تو کوئی مائی کا لعل انھیں انکے حقوق دینے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقے کو بھی انکے حقوق کے لئے کام کرنے والوں کا ساتھ دینا چاہیے۔