پشاور (آن لائن) وزیر اعلی علی امین پور گنڈا نے کہا ہے کہ وفاق سے صوبے کا حق مانگ رہاہوں۔ ہرحال میں پیسے لیکر رہوں گا۔ ملک کے استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی شروع سے مذاکرات کے حامی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وفاق سے اپنے صوبے کے عوام کا حق مانگ رہا ہوں۔ وفا قی حکومت سے ہرصورت میں پیسے لے کر رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کھیلوں سمیت دیگر تمام شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تردید کرتے ہوے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے جب بھی ہوں گے سب کے سامنے ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی شروع سے ملک کے استحکام کی خاطر مذاکرات کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں رواں سال فل انٹر نیشنل کرکٹ میچز کروائیں گے۔ جس کے لئے ہمیں فوری فنڈز درکار ہیں۔ انہوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر کے خطوط سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن جیت لیا اب فوری مخصوص نشستیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو کی حکومت سے امن و امان خراب ہو رہا ہے۔ انہوں نے بجلی کے بقایا جات بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ بجلی چوری میں خود واپڈہ ملوث ہے۔
Load/Hide Comments



