الیکشن کمیشن نے گجرات اور رحیم یار خان میں پولنگ رکنے کی خبر کا نوٹس لے لیا

لاہور(آن لائن)الیکشن کمشنر پنجاب کنٹرول روم نے گجرات اور رحیم یار خان میں پولنگ رکنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ گجرات کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ جاری ہے، پولیس کے ذریعے صورتِ حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ رحیم یار خان کے حلقے پی پی 266 کے پولنگ اسٹیشن محب شاہ پر جھگڑا پولنگ اسٹیشن سے باہر ہوا تاہم پولنگ اسٹیشن پر پولنگ جاری ہے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں فائرنگ کے واقعے کے باعث پولنگ کا عمل رک گیا تھا، پی پی 139 کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل جاری ہے، پولیس کی نفری کے ذریعے صورتحال پر قابو پالیا گیا۔