پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پر امید ہے،قرضوں کی واپسی کے لیے ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا،وزیر خزانہ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پر امید ہے،قرضوں کی واپسی کے لیے ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا،آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام اپریل کے آخر میں ختم ہوگا،پاکستان میکرو اکنامک استحکام کے لئے اصلاحاتی ایجنڈے کو انجام دے رہا ہے،اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی جا رہی ہیں،واصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے لیے طویل اور بڑا قرض پروگرام ضروری ہے،امید ہے آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام کیلئے مئی میں پاکستان آئے گا،وزیر خزانہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہاکہ ٓئی ایم ایف ایم ڈی سے گزشتہ روز وزراء اور گورنرز میٹنگ میں ملاقات ہوئی،پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ کم از کم 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع ہے،نئے قرض پروگرام کے معاہدے کے بعد اضافی فنانسنگ کی درخواست کی جا سکتی ہے.