سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پارلیمنٹ میں شورشرابا کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر مسخ کرنے کی کوشش کی،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پارلیمنٹ میں شورشرابا کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر مسخ کرنے کی کوشش کی۔سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے آج پارلیمنٹ میں شورشرابہ کرکے ثابت کردیا کہ انتشار ان کا منشور ہے،دنیا بھر کے سفارت کاروں کے سامنے سنی اتحاد کونسل نے پارلیمان کو تماشہ بنانے کی کوشش کی،پارلیمنٹ میں ہلڑبازی کی شرمناک حرکت پر سنی اتحاد کونسل پاکستان کے عوام سے معافی مانگے۔ایک جانب صدر زرداری پارلیمنٹ میں مفاہمت کا پیغام دے رہے تھے اور دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نفرت اور تقسیم کا پرچار کررہی تھی۔