میں ہر قیمت پر اقتدار کے حصول کی سیاست سے اختلاف کرتا ہوں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آن لائن)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کا کمیشن سپریم کورٹ نے بنایا تھا۔فیض آباد دھرنے کو وفاقی حکومت ہینڈلتھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے سوال دئے گئے اور میں نے ان کا جواب تحریری طور پر دیا۔کمیشن کا کام شواہد اکھٹے کر کے فیصلہ دینا ہے۔فیض آباد دھرنے کو وفاقی حکومت ہینڈل کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں ہر قیمت پر اقتدار کے حصول کی سیاست سے اختلاف کرتا ہوں۔انہوں نے کہا میں کسی کو کلین چٹ نہیں دے سکتا نہ بری کر سکتا ہوں۔میں قیاس آرائی نہیں کر سکتا تھا کہ کیا سوچ تھی اور کیا ہوا۔پنجاب حکومت نے خود کو فیض آباد دھرنے سے الگ کر لیا تھا۔انہوں نے کہا دھرنے کے حوالے سے ٹرتھ کمیشن بنایا جائے۔اگر ٹرتھ کمیشن بنائے جائے گا تو عوام خود فیصلہ کر لے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت توڑوائی گئی تھی۔