قربان عید سے قبل عمران خان باہر آ جائیں گے، لطیف کھوسہ

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اور سینر قانون دان سردار لطیف کھوسہ کی اسلام اباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٓاج افس سے پتہ چلا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری رخصت پر ہیں،ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھتے ہیں کہ عدالت اب کل کے لیے رکھتی ہے یا کسی اور دن،ٹرائل کورٹ بھی باقی کیسز کی طرح اس کیس میں جلدی سے خان صاحب کو سزا دینے میں ہے،عدالت سے استدعا کی کہ کہیں مہینوں سے یہ درخواست زیر التوا ہے تو کل کے لیے رکھیں یا یکسو کریں،اگر اس طرح بانی پی ٹی ائی کو پابند سلاسل رکھا جاتا ہے تو بہت ساری چیزیں زیر التوا رہیں گی،بانی پی ٹی ائی کی رہائی یقینی ہے یقیناً عید قربان سے پہلے رہائی ہو جائے گی،کل ہمارے دو ایم این ایز عدالتی حکم پر بحال ہو کر واپس ائے ہیں۔