اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو بہترین شراکت داری میں بدلنا اہم ہے۔ دونوں برادر ممالک کا تعاون خطے کے امن واستحکام میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں خصوصی سر مایہ کاری کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور انکے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے دیر ینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ اور ان برادرانہ تعلقات کو بہترین شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف کے حصول اور خوشحال مستقبل کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات اور تعاون خطے کے امن و استحکام میں بھی کلیدی کردار کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مستقبل کے لئے سود مند ہے۔ پاکستان میں توانائی خصوصا قابل تجدید توانائی ذرائع میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیفک پاک سعودی سر مایہ کاری تعلقات میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ سیفک کے ذریعے سرمایہ کاری میں تعاون بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، توانائی اور معدنیات میں سرمایہ کاری میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ آئی ٹی اور کان کنی کے شعوبوں میں دونوں ممالک کا تعاون اہم ہے۔
Load/Hide Comments



