فارم 47 کی حکومت پانچ ماہ نکال گئی توبڑی بات ہے، فواد چوہدری

لاہور(آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے فواد چوہدر ی کی 9مئی کے 4مقدمات میں 20اپریل تک ضمانت منظور کرلی، جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،فواد چودھری اپنی اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں فواد چودھری نے نو مئی کے چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، فواد چودھری نے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے 2 تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد کے ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کے مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتیہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت پانچ ماہ نکال گئی توبڑی بات ہے۔ پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت گرفتاری کا خطرہ ہے، میں چار مرتبہ جیل سے ہو آیا ہوں اللہ خیر کرے گا، تاہم سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں رکھ کر مسائل حل نہیں ہوں گے، ملک میں سیاسی درجہ حررات نیچے لانے کی ضرورت ہے، جس کے لیے عمران خان کو رہا کریں تا کہ ملک آگے بڑھ سکے۔