اسلام آباد (آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کوابھی بھی بہت سے مسائل حل کرنے ہیں، اس لیے پاکستان کیلئے نئے قرض کے حوالے سے مذاکرات طویل اور مشکل ہوسکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موجودہ آئی اہم ایف کا پروگرام کامیابی سے پورا کیا اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، اس دوران پاکستان آئی ایم ایف سے نیا قرض لینے کا خواہشمند ہے تاہم پاکستان میں ابھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں، پاکستان میں ٹیکس کے حوالے سے زیادہ شفاف ماحول پیداکرنے کی ضرورت ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کیلئے نئے قرض کیلئے مذاکرات طویل اور مشکل ہوسکتے ہیں۔یاد رہے آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوگی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت آئندہ ہفتے ہوگی جہاں پاکستان نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے درخواست کرے گا، نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے بعد ہوں گے، معاشی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، معاشی ٹیم کی آئی ایمایف کے علاوہ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
Load/Hide Comments



