اسلام آباد(آن لائن)نان فائلرز اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز آج پیر سے ہوگا،ذرائع ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز کے بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے کے اختیارات استعمال ہوں گے،5 لاکھ سے زائد افراد کی فون سمیں بلاک کرنے کا عمل بھی شروع ہوگا،ایف بی آر نے اعلی سطح پر منظوری دے دی،یہ ایک مسلسل عمل ہوگا،مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی گئی ہے،ابتدائی مرحلے میں ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ سمیں بلاک کی جائیں گی،سمز بلاک کرنے کے حوالے سے ایف بی آر نے رولز متعلقہ برانچز کو بھجوا دئیے، 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات بھی دئیے گئے ہیں،نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114بی کے تحت کارروائی کی جائے گی،ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی،پی ٹی اے کی مشاورت سے 4 لاکھ نان فائلرز کی شناخت کی گئی،ایک لاکھ نان فائلرز کی شناخت ٹیکس بیس براڈننگ سسٹم کے ذریعے کی گئی، اس حوالے سے انکم ٹیکس جنرل آرڈر رواں ہفتے جاری ہوگا۔
Load/Hide Comments



