فیصل آباد/تاندلیانوالہ (آن لائن) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ اصلاحات پر عمل پیرا ہوئے بغیر دیرینہ مسائل حل نہیں ہو سکتے، کسانوں کو پیداواری لاگت کے تناسب سے اجناس کی قیمت دی جائے،حلقے کے مسائل کے حل کیلئے اپنی بھرپور آواز بلند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کی مناسبت سے این اے 97میں مختلف برادریوں کے عمائدین اور اہل علاقہ سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہمایوں اختر خان کے صاحبزادے قاسم اختر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ حلقے اور عوام سے ہماری وابستگی کسی عہدے کی محتاج نہیں،عوام ہر کڑے وقت میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے،ان شااللہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ تعلق مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں کسانوں کی اکثریت آباد ہے ہم ان کے مسائل کو بھی اجاگر کریں گے،مطالبہ کرتے ہیں کہ کسانوں کی پیداواری لاگت کو مد نظر رکھتے ہوئے اجناس کی قیمت دی جائے، حکومت زرعی ٹیوب ویلوں کو ترجیحی بنیادوں پر سولر پر منتقل کرے، غیر معیاری بیجوں، کھادوں اور زرعی ادویات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن کیا جائے،کسانوں کو تمام زرعی لوازمات حکومتی سٹورز سے سستے نرخوں پر مہیا کئے جائیں۔
Load/Hide Comments



