اسلام آباد (آن لائن) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کا یہ دورہ 14 سے 28 اپریل تک 14 روز پر مشتمل ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے تین ٹی 20 میچ 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ آخری دو میچ 25 اور 27 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 2 اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فن ایلن اور ایڈم ملنے کو ٹریننگ کے دوران انجری کا سامنا ہوا ہے، فن ایلن کمر اور ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے پر پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے، وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راونڈر زیک فاولکس کو ان کی جگہ پاکستان آنے کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، زیک فولکس پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بن رہے ہیں جب کہ ٹام بلنڈل نے گزشتہ برس بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، کیوی کوچ گیری اسٹینڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کا اان فٹ ہونا بدقسمتی کی بات ہے، دونوں کرکٹرز گزشتہ ورلڈ کپ سے ہمارے لیے ٹی 20 میں اچھے پرفارمرز رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



