مشکل حالات سے ضرور سرخرو ہوں گے،نوازشریف

مانانوالہ(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عام عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے عوام سے کیئے وعدے پورے کرنے کے لیئے مصروف عمل ہیں مشکل حالات ضرور ہیں مگر سرخرو ہوں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ری اکاونٹنگ میں دوبارہ منتخب ہونے والے شاہکوٹ ننکانہ صاحب سے ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ الحاج رانا محمد ارشد ٹیلیفونک رابطہ پر کیا اور دوبارہ گنتی میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی قائد میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب شاہکوٹ کی عوام کو میرا سلام ننکانہ صاحب جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کیئے وہ مکمل کریں گے ضلع ننکانہ صاحب میں تعلیمی انقلاب آیا گا اور نئے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لائیں گے اور صوبہ بھر میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے ن لیگ نوجوانوں کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی پاکستان مسلم لیگ کا مستقبل روشن ہے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ الحاج رانا محمد ارشد نے آپنے حلقہ کی عوام کی طرف سے قائد ن لیگ میاں نواز شریف کو نیک خواہشات کا پیغام دیا جس پر میاں نواز شریف نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام بھی مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے آپنے ووٹ کی طاقت سے ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ رانا محمد ارشد کو منتخب کیا اور آپنے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی اب جلد حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا دور دوبارہ شروع ہو جائے گا.