سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کو ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کااجلاس آج پیر کو ہوگا،اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم ایشوز پر بحث ہوگی جبکہ مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کا معاملہ بھی زیر بحث آئیگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،یہ اجلاس اپوزیشن کی جانب سے دی جانے والی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے اجلاس میں ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر اہم ایشوز پر بحث کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آصفہ بھٹو زرداری بطور رکن قومی اسمبلی حلف بھی اٹھائیں گی