بینکس پانچ روز کے بعد (آج)دوبارہ کھلیں گے

لاہور(آن لائن) ملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے پانچ روز کے بعد آج (پیر)کے روز دوبارہ کھلیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 10 تا 12 اپریل (بدھ تا جمعہ)تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ 13اور14اپریل (ہفتہ اور اتوار) کی معمول کی تعطیلات کے باعث بینکس اور مالیاتی ادارے پانچ روز بند رہے۔