پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے چینی فرم کے ساتھ دو سوملین ڈالر کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے چینی فرم کے ساتھ دو سوملین ڈالر کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے۔یہ منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے ایک موجودہ تھرمل پاور پلانٹ کو اپ گریڈ کر کے تین سو میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ پر منتقل کریگا۔مظفرگڑھ میں ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ نے چینی فرم کے ساتھ دو سوملین ڈالر کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے گئے۔اس منصوبے سے نمایاں طور پر کم لاگت پر سالانہ چار سو ملین یونٹ بجلی پیدا ہوگی جس کی قیمت پینتالیس روپے سے کم ہو کر چودہ روپے فی یونٹ تک آ جائیگی۔جنریشن کمپنی GENCO-III کی زمین، اثاثہ جات اور بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے، یہ اقدام اقتصادی فائدہ کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کی منتقلی کی طرف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مہم کو تقویت دیتا ہے۔اسمنصوبے سے بھاری ایندھن کے تیل (HFO) کی ضرورت ختم ہو جائیگی۔سٹیک ہولڈرز کے لیے پرکشش منافع پیش کرتے ہوئے اس منصوبے کے تحت درآمدی بلوں میں کمی کی وجہ سے سالانہ چوالیس ملین ڈالر کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے.