قائداعظم کے پاکستان میں دہشتگردی واقعات کی کوئی گنجائش نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی نوشکی میں اغواء کے بعد بس مسافروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت،واقعہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار،لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار۔ اپنے تعزیتی بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ نوشکی میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں۔