سینٹ الیکشن میں مفاہمت کی سیاست پھر سر خرو ہو گئی: راجہ پرویز اشرف

لاہور (آن لائن) سابق سپیکر اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں مفاہمت کی سیاست پھر سر خرو ہو گئی،یوسف رضا گیلانی اور سید آل خان ناصر کو بلا مقابلہ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اپنے تہنیتی پیغام میں راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ کے پی میں سینٹ الیکشن سے انکار ہمارے نظریاتی مخالفین کی ایک اور شکست کا باعث بنا،بائیکاٹ کے بہانے الیکشن سے بھاگنے والے ملک میں جمہوری تسلسل نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مذید فتنہ فساد اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، انشاء اللہ آئندہ بھی ہر محاذ پر حکومت کی آئینی پشت پنارکھیں گے،راجہ پرویز اشرف نے مذید کہا کہ شاندار جیت حکومتی اتحاد کی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے،انشاء اللہ چاروں صوبوں میں نئے گورنرز کا فیصلہ بھی طے شدہ فارمولے کے مطابق ہو گا۔