محکمہ موسمیات نے عید الفطرکے موقع پر شدید بارشوں کی نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جبکہ بارش کا سلسلہ 10سے 15اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔خیبر پختونخوا میں بھی 10سے 15اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع کی جارہی ہے۔اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔بلوچستان میں 12سے 14اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، حیدراباد، سکھر، جیکب اباد میں 13اور 14 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔موسلادھار بارش کے باعث 13سے 15اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ اور بالائی خیبر پختوا، کشمیر،مری،گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔
Load/Hide Comments



