وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم بذریعہ کمرشل ائیرلائن روانہ ہوئے،وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور وزیر اقتصادی امور بھی ساتھ ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 8 اپریل تک دورہ کریں گے،شہباز شریف وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوگی، سعودی حکام سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوگی،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف،وفاقی وزرا اسحاق ڈار،وزیر خزانہ اورنگزیب،وفاقی وزیر علیم خان کے علاوہ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر احد چیمہ بھی ہمراہ ہیں۔