اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے بھارت کے وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خود مختاری کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے عالمی برادری کو بھارت کے گھناؤنے اور غیر قانونی اقدامات پر محاسبہ کرنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان میں بھارت کے خفیہ اپریشنز کے بارے میں بیان کومسترد کرتے ہیں، 25 جنوری 202 کو پاکستان نے بھارت کی جانب سے اپنی سرزمین پر ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے بارے میں ناقابل تردید ٹھوس شواہد پیش کیے، بھارت کی جانب سے سویلینز کو ماورائے عدالت طور پر ہلاک کرنے کے لیے تیاری پر مصر رہنا اعتراف جرم ہے،عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ بھارت کو اس کے گھناونے اور غیر قانونی اقدامات پر جواب دہ ٹھہرائے، پاکستان کسی بھی جاریت کے خلاف اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ 25 جنوری کو پاکستان نے بھارتی دراندازی کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کیے، یہ پاکستان میں بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل عام کی مہم کے واضح ثبوت ہیں۔بھارت کا مزید شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ واضح طور پر جرم کا اعتراف ہے، عالمی برادری کو بھارت کے ان گھناؤنے اور غیر قانونی اقدامات پر محاسبہ کرنا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خود مختاری کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے، فروری 2019ء کو بھی بھارت کو جارحیت پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس اقدام نے بھارت کے فوجی برتری کے کھوکھلے دعوؤں کو بے نقاب کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انتخابی فائدے کے لیے بھارتی حکمران نفرت انگیز بیان بازی کا سہارا لے رہے ہیں، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن کو نقصان پہنچاتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو غلط نہیں سمجھا جانا چاہیے، تاریخ پاکستان کے پختہ عزم اور اپنے بھرپور دفاع کی صلاحیت کی گواہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت میں حکمران طبقہ انتخابی فوائد کے لیے انتہاپسند قوم پرستی پر مبنی نفرت انگیز بیانیے ایندھن فراہم کرتا رہتا ہے، ایسی کوتاہی پر مبنی اور غیر ذمہ داری پر مبنی رویہ خطے کے امن کو خطرے میں ڈالتا ہے،ایسا رویہ طویل المدت سطح پر کسی بھی مثبت روابط کے امکانات کو بھی دھندلا دیتا ہے،پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن کے لیے پرعزم رہا ہے،خطے میں امن کے لیے پاکستان کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے۔
Load/Hide Comments



