پنجاب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا،سیکشن آفسر ویلفیر صفدر شبیر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی جبکہ ہفتہ میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی۔