اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف چھ سے اٹھ اپریل سعودی عرب کا دورہ کریں گے،وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے سینیئر وزراء بھی سعودی عرب جائیں گے وزیر خارجہ وزیر دفاع وزیر برائے خزانہ اور وزیر اطلاعات اور اقتصادی امور وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کریں گے اور بعدضاں مسجد نبوی میں حاضری دیں گے۔
Load/Hide Comments



