سینٹ انتخابات،الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے

اسلام آباد (آن لائن)سینٹ انتخابات،الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے،پنجاب سے 12 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری۔ الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے جنرل نشستوں پر احد چیمہ، پرویز رشید، علامہ ناصر عباس، حامد خان، محسن نقوی، طلال چوہدری اور ناصر محمود کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر محمد اورنگزیب اور مصدق ملک کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے ہیں خواتین کی نشستوں پر انوشہ رحمن اور بشریٰ بٹ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاریغیر مسلموں کی ایک نشست پر خلیل طاہر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان سے سینٹ کے 11 کامیاب امیدواروں، سندھ سے سینٹ کے 12 کامیاب امیدواروں، اسلام آباد سے سینٹ کے دو کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے۔