بشری بی بی کے معدے میں ابھی بھی جلن ہے،دو ماہ پہلے اگر کچھ تھا تو میں نے نہیں دیکھا،ڈاکٹر عاصم

اسلام آباد(آن لائن)بشری بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے کہاکہ بشری بی بی کے معدے میں ابھی بھی جلن ہے،دو ماہ پہلے اگر کچھ تھا تو میں نے نہیں دیکھا۔بشری بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتی ہوئے بتایا کہ ابھی بشری بی بی کی طبعیت بہتر ہے،اگر ماضی میں کچھ ہوا تو میں کچھ نئی کہہ سکتا،ابھی فوڈ پوائزنگ کے کوئی اثرات نہیں ہیں،ابھی بھی انکی طبعیت سو فیصد ٹھیک نہیں ہے،بشری بی بی کے تفصیلی ٹیسٹ ہونے چاہیں،امید ہے جلد ٹیسٹ کی اجازت مل جائے،ٹیسٹ کے بعد فائنل ہو گا کہ آخر کیا وجہ بنی۔