وزیراعظم شہبازشریف نے پانچ وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان تفویض کر دیے

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے پانچ وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان تفویض کر دیے،وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلمدان دے دیا گیا،چوہدری سالک حسین کو مذہبی امور کا اضافی قلمدان،وزیر صنعت رانا تنویر کو تحفظ خوراک کا اضافی قلمدان،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین صوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا جبکہ وزیر پٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا.