ہمیشہ فلسطین کے جائز مقصد کی حمایت کریں گے، ترکیہ

انقرہ(آن لائن)ترکیہ کے صدارتی محکمہ اطلاعات ڈائریکٹر فخرالدین آلتون نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں تاریخ بھر کے دوران انصاف اور امن کا دفاع کرنے والی ایک قوم کی حیثیت سے ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ان کے جائز مقصد کی حمایت کرتے ہیں۔ٹی آر ٹی انہوں نیصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین ترکیہ تاریخ کا ایک ناقابل تسخیر حصہ ہے۔ ایک قوم کے طور پر جس نے پوری تاریخ میں پوری دنیا میں انصاف اور امن کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی فلسطین ہمارا حصہ ہے، ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے جائز دعوے کی حمایت کرتے ہیں۔