اسلام آباد(آن لائن)فوادچوہدری کی عیدسے قبل ضمانت ہوسکے گی یانہیں،فیملی سے ملاقات بھی کرسکیں گے،اس بارے فیصلہ کے لیے ضلعی عدالت میں سماعت 8اپریل کوہوگی،جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت اسلام آباد نے فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج فراڈ کے مقدمہ کی سماعت وکیل کی عدم پیشی اور فواد چوہدری کی عیدسے قبل کی تاریخ دینے کی استدعاپرمزیدسماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔پچھلے ہفتے کوفواد چوہدری کو جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تاہم اس دوران فواد چودھری کے وکیل قیصر امام عدالت پیش نہ ہوئے۔فواد چودھری کے بھائی فیصل اور فراز چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔فوادچوہدری نے عیدسیقبل کی تاریخ دینے کی استدعاکی اورکہاکہ عید سے پہلے کی تاریخ دے دیں، عید سے پہلے فیملی سے ملاقات ہو جائے گی، جس کومنظورکرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments



