حکومت کی اولین ترجیح معیشت کو بہتر بنانا ہے، عطا اللہ تارڑ

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کو بہتر بنانا ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بارتحریری طور پر وزارتوں کو اہداف سونپے گئے ہیں۔ ان اہداف میں بے روزگاری کا خاتمہ، مہنگائی میں کمی اور معاشی مسائل کا حل شامل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ۔انہوں نے کہا حکومت کی اولین ترجیح معیشت کو بہتر بنانا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریری طور پر وزارتوں کو اہداف سونپے گئے ہیں۔ ان اہداف میں بے روزگاری کا خاتمہ، مہنگائی میں کمی اور معاشی مسائل کا حل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ملک میں آہستہ آہستہ استحکام آ رہا ہے، اس کے ثمرات جلد نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہوا ہے، ماضی میں حکومتوں کے ایسے معاشی مسائلنہیں تھے، معاشی مسائل بانی پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور میں آئے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی اور اپنے کارکنوں کی آواز بن کر کھڑی رہی ہے۔ عدالتیں ہوں، کچہریاں ہوں یا تھانے ہوں ہم اپنے کارکن عتیق چوہدری پارٹی کے ساتھ ہر جگہ کھڑے رہے سیاسی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، آج ہم اس مقام پر عتیق چوہدری جیسے کارکنوں کی وجہ سے پہنچے ہیں۔ عتیق چوہدری پارٹی کے بے لوث کارکن تھے جو مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا مخلص کارکن کبھی ضمیر کا سودا نہیں کرتے۔ عتیق چوہدری کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے بچوں اور بیوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ عتیق چوہدری کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔