بانی پی ٹی آئی اور سپریڈنٹ جیل کی درمیان ایس او پیز طے پا گئے،بانی پی ٹی آئی اور سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط موجود

اسلام آباد (آن لائن)بانی پی ٹی آئی سے کب کون ملاقات کر سکے گا؟ آخر کار اہم پیش رفت سامنے آگئی،بانی پی ٹی آئی اور سپریڈنٹ جیل کی درمیان ایس او پیزطے پا گئے،ایس او پیز پر بانی پی ٹی آئی اور سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط موجود ہیں۔جیل رپورٹ کے مطابق جیل ملاقاتوں کے لئے بانی پی ٹی آئی نے تین فوکل پرسن مقرر کر دئیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت، بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے جیل ملاقاتوں کے لئے ہر فوکل پرسن دو نام دے گا ہفتہ میں دو روز منگل کو فیملی جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی۔ مزیدبتایا گیا کہ عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا جبکہ 26 مارچ کو دس 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔