ایف بی آر کے محصولات جو عدلیہ کو اگر اہم ایشوز سے فراغت ھو تو توجہ کے مستحق ہیں،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن)خواجہ ا?صف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے محصولات جو عدلیہ کو اگر اہم ایشوز سے فراغت ھو تو توجہ کے مستحق ہیں، مندرجہ ذیل رقوم عدالتی کاروائی میں سالوں سے فیصلوں کی منتظر ھیں، خواجہ ا?صف نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہاکہ سپریم کورٹ 102 ارب، ہائی کورٹ742 ارب،ٹریبونلز 1700 ارب روپے۔میں کوشش میں ہوں کہ پتہ چلے کہ سلسلہ کب سے ہے، کئی سال پہلے میں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا مگر FBR نے زیادہ لفٹ نہ کرائی، یہ سب ایف بی ا?ر ٹیکس نا دہندہ اور عدلیہ کی ملی بھگت سے ہوتا ہے،یہ 2544ارب ہمارے بہت سے دکھ دور کرسکتا ھے، صحت تعلیم اور دفاع کے اخراجات پورے ہو سکتے ہیں، قرض اور ا?ئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے، یہ محصولات مذاکرات کے ذریعہ سیٹل کیے جا سکتے ہیں،تھوڑی سی ایمانداری اور وطن سے محبت کی ضرورت ہو گی۔