اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس برس رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اپنی روایت سے انحراف کرتے ہوئے سعودی عرب نہیں جائیں گے اور2 اپریل کو سینیٹ انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔معتبر ذرائع کے مطابق نواز شریف فی الحال لندن بھی نہیں جا رہے اور اپنے ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں جو ان کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے مطمئن ہیں۔معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ان کے سعودی عرب اور وہاں سیلندن جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا وہ پاکستانی ہیں اور انہوں نے جلاوطنی معطل کرکے اپنے اہل وطن کے ساتھ وطن میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments



