اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان کہا ہے کہ پانچ چینی اور ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد چینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔دہشت گردی کے اس گھناؤنے واقعے پر چینی سفیر کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔جان بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں: شہباز شریف نے کہاکہ پاک چین دوستی پر ہونے والے اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔دونوں ممالک گھناؤنے حملے کے زمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments



