اسلام آباد (آن لائن)وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحفظات ہیں،ڈالرکی قیمت کم ہو یا زیادہ کمپنیوں کی طرف سے اضافے کی درخواست آ جا تی ہے، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ان کاکہنا تھاکہ صرف 25سے27فیصد شہریوں کو گیس کی سہولت میسر ہے،ستر فیصد سے زا?د عوام کو گیس کی سہولت ہی میسر نہیں،گیس کا مسئلہ صرف 25سے 27فیصد عوام کے لیے ہے،99فیصد عوام بجلی کے سسٹم سے جڑے ہیں،سستی بجلی کی فراہمی ہی مسائل کا حل ہے،ایل این جی پلانٹس کو گیس پر چلانے سے 22سے26 روپے فی یونٹ بنتا ہے،مقامی گیس پر بجلی بنانے سے فی یونٹ قیمت دس سے بارہ روپے رہ جاتی ہے۔ویل ہیڈ قیمت پر پلانٹس چلانے سے بجلی کی قیمت پانچ سیچھ روپے فی یونٹ رہ جا? گی۔گیس بچانے کے لیے ہم نیعوام کو سستی بجلی دینی ہے۔روس سے نجی شعبے کے ذریعے تیل درآمد ہو رہا ہے،کیپٹیو پاور پانٹس کی حوصلہ شکنی کی جا رہی
ہے،پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بات ابھی میرے علم میں نہیں،ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ سے چھوٹ لیں گے،امریکی پابندیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے،اپنا موقف امریکہ کے سامنے رکھیں گے،ایران کو بارہا بتایا ہے کہ ہمیں آپ کی گیس کی ضرورت ہے،ہم کسی بھی قسم کی پابندیوں کے بغیر اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں،پاکستان میں ایل این جی کے چھ پاور پانٹس انتہائی ایفیشنٹ ہیں،ان پلانٹس کو موامی گیس پر لاکر سستی بجلی بنا?ی جا سکتی ہے،توانائی کے شعبے میں سب کو لیول پلی?نگ فیلڈ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،توانائی کے شعبے کا گردشی قرض پانچ ہزار ارب ہو چکا ہے،گردشی قرضے سے جان چھڑانے کے لیے اصلاحات لانا ہوں گی۔
Load/Hide Comments



